دہلی کے دوارکا میں ایک ہوٹل میں جمعہ صبح آگ لگ گئی ۔ اس ہوٹل میں
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور جھارکھنڈ کی کرکٹ
ٹیم بھی ٹھہری ہوئی تھی ۔ تاہم ٹیم کے کھلاڑیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا
گیا ۔
جھارکھنڈ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے نیوز 18 کو بتایا کہ ہوٹل
میں صبح تقریبا 5 بجے آگ لگ گئی ۔ ہمارے کپتان دھونی بھی ٹیم کے ساتھ تھے ۔
تاہم
کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے بتایا ہم لوگ میچ کھیلنے کے
لئے میدان بھی پہچ گئے تھے ، لیکن میچ کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے
۔ ہو سکتا ہے ہم لوگ اب دوسرے ہوٹل میں ٹھہریں ۔
وجے ہزارے ٹرافی میں جمعہ کو جھارکھنڈ اور بنگال کے درمیان میچ کھیلا جانا
تھا ۔ صبح تقریبا 5 بجے نزدیک یں واقع ایک مال میں لگی آگ اس ہوٹل تک پہنچ
گئی ۔ اب میچ جمعہ کی جگہ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔